کسی بھی تنظم میں اتحاد اور اتفاق پہلی شرط ہے ، بشیر راجہ
اڈیالہ (نا مہ نگار)کسی بھی تنظم میں اتحاد اور اتفاق پہلی شرط ہے ،فوٹوجر نلسٹ ایسوسی ایشن علا قے میں فعال کر دار ادا کر رہی ہے ،فوٹو گرافر کسی بھی اخبار میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،یک جان اور یک سو ہو کر فرائض منصبی ادا کر نے چاہیے ،ان خیالات کا اظہار سر پرست فوٹوجر نلسٹ ایسوسی ا یشن ا ڈیالہ راولپنڈی محمد بشیر راجہ نے تنظیمی امور پر اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جب تک قواعد و ضوابط پر عمل پیرا نہ ہو ا جا ئے اس وقت تک تنظیم اپنا فعال کر دار ادا نہیں کر سکتی ،تقریب کا آغاز تلا وت کلام پاک سے ہو ا،ہدیہ نعت کے بعد جنرل سیکرٹری محمد وقارحسین نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جبکہ صدر فوٹو جنر لسٹ ایسو سی ایشن حاجی عبدالغفار اعوان نے تمام ممبران پر اس بات کا زور دیا کہ وہ تمام سیاسی ،سماجی ،مذہبی سر گرمیوں کی کوریج کیلئے ہمہ وقت کو شاں رہیں اور اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دیں ،اجلاس میں چیئر مین فوٹوجر نلسٹ ایسوسی ایشن تنو یر اختر جنجو عہ ،نائب صدر سید ساجد نقوی ،نائب صدر دوئم ملک وسیم سجاد ،سیکر ٹری اطلا عات عرفان بھٹی ،وسیم راجہ ،بلال احمد ،راجہ رفاقت حسین و دیگر ممبران و عہدداران نے شرکت کی