ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل نے گائوں سہوٹ کا دورہ کیا
کلرسیداں(نامہ نگار)ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل نے گائوں سہوٹ کا دورہ کیا اور پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے چوہدری وحید کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا شدید رنج ہے کہ ان کی کمانڈ میں کام کرنے والے پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو ا پولیس کا کام لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہے انہیں موت کے گھاٹ اتارنا نہیں ،اس واقعے سے پنجاب پولیس کی نیک نامی بری طرح سے متاثر ہوئی اور پورا محکمہ ا س پر شرمندہ ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزم اے ایس آئی تقدیس اختر کے بھائی ہیڈ کانسٹیبل کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے گی اور تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔