قصور ونواح میں مضر صحت مصالہ جات کی کھلے عام فروخت جاری قصور(نمائندہ نوائے وقت ) قصور اورگرد و نواح میں مضر
صحت مصالہ جات کی کھلے عام تیاری اور فروخت جاری ہے ،لوگ موذی امراض مبتلا ہو نے لگے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں سرخ مرچ ،ہلدی اور دیگر ،مصالہ جات کو خطرناک کیمیکل رنگ اور خطرناک کئی قسم مرکبات کی ملاوٹ کر کے بازاروں میں کھلے عام تیار کرکے فروخت کیا جا رہا ہے ملاوٹ مافیہ نے جیلی مصالہ جات تیار کرنے کیلئے گھروں میں منی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں ان غیر معیاری مصالہ جات کو ہوٹل مالکان سستے داموں خرید کر کھانوں میں استعمال کر تے ہیں جس سے لوگ بڑی تعداد میں معدے کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور ڈاکٹروں کے پاس جا نے پر مجبور ہیں ڈاکٹر ز لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ناقص ادویات پرسکرپشن کر کے لوگوں کی کھال اتار رہے ہیں جس سے لوگوں کے بجٹ متاثر ہو رہے ہیں ۔ سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔