آرم ریسلنگ چیمپئن شپ ‘ ہیوی ویٹ ٹائٹل نواب کے نام
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام کھیلی گئی جشن آزادی ارم ریسلنگ چیمپئن شپ کا ہیوی ویٹ ٹائٹل نواب کے نام رہا ایک سو سے زائد وزن کیٹگری کی ہیوی ویٹ ٹائٹل پنجہ آزمائی میں نواب نے مدمقابل عثمان کو شکست دی سپورٹس کمپلیکس ملتان کے جیمنزیم ہال میں منعقدہ مقابلوں کے دیگر ویٹ کیٹگری نتائج کے مطابق ایک سو وزن کے مقابلے میں احسن منوں پہلے اور حماد دوسرے نمبر پر رہے 80 کلو گرام وزن کے مقابلہ میں نثار خان اول اور عبدالمجید دوم رہے مہمانان خصوصی طاہر محمود ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ پنجاب اور رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے انعامات تقسیم کئے۔