سرفراز کو ڈراپ کیا جانا سازش نہیں تھی: وقار یونس
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد پاکستان کے اگلے ٹی ٹوئٹی کپتان ہیں، وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انہیں ڈراپ کرنا کوئی سازش نہیں تھی، آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف کامبی نیشن آزمائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کا ہر فیصلہ وہ تنہا نہیں کرتے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو ڈراپ یا کھلایا جاتا ہے تو اس کی وجہ بتانے کے ساتھ ساتھ اعتماد میں بھی لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کو پس منظر میں ڈال کر ایک ایسے معاملے کو متنازع بنا دیا گیا جس کا کوئی سر پیر نہیں تھا۔ منفی پراپیگنڈا کے ذریعے جیت کو پس پشت ڈالنا افسوناک ہے،قومی ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ وہ منفی سوچ کےحامل ناقدین سے قطعاً پریشان نہیں، وہ اپنی تمام تر ذمہ داری نیک نیتی سے نبھا رہے ہیں۔