نجی شعبہ کے تعاون سے دیہی علاقوں میں تعلیم عام کرنے میں مدد ملی، فخر الاسلام راجہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن تعلیمی شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بہترین مثال ہے ۔ اس فائونڈیشن نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے نجی سکولوں کے ساتھ اشتراک کر کے پرائیویٹ سیکٹر کو درکار ضروری تقویت دی ہے ، اسی طرح نجی شعبہ کے تعاون سے دور دراز، پسماندہ اور دیہی علاقوں میں تعلیم عام کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔ یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن انجینئر قمر الاسلام راجہ نے گزشتہ روز پیف ہیڈ آفس میں ورلڈ بینک کی ٹاسک ٹیم لیڈر شہرزاد لطیف کی زیر قیادت نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ایم ڈی پیف ڈاکٹر انیلہ سلمان نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی تعلیمی خدمات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔