بادامی باغ : آٹو پارٹس کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان راکھ ہو گیا
لاہور ( نامہ نگار ) بادامی باغ کے علاقہ میں آٹو سپیئر پارٹس کے گودام میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کاسامان جل کر تباہ ہو گیا،آگ اتنی شدید تھی کہ 10سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے بعد قابو پایا،گودام کا مالک سامان کو جلتا دیکھ کر دھاڑیں مار کر روتا رہا۔ڈی سی او نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ منٹو پارک کے قریب واقع ملک خورشید نے آٹو سپیئر پارٹس کا گودام بنا رکھا تھا اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس پر تین گھنٹے تک قابو نہ پایا جا سکا تھا۔ ڈی سی او نے اس واقعہ کی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔
آتشزدگی