جام پور میں دودھ دہی کی قیمتوں کے علاوہ معیاربھی چیک کیاجائے: شہری حلقے
جام پور( نمائندہ خصوصی ) جام پورشہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں شہری پانی اورکیمیکل والادودھ مہنگے داموں خریدنے پرمجبور ہوگئے‘ شہریوں محمد اکرم ، الٰہی بخش، احمد علی ، اللہ وسا یا ، احمد بخش ، خلیل احمد ،محمد حسن نے ڈی سی راجن پور سے مطالبہ کیاہے کہ شہراوردیگرعلاقہ جات میں دودھ دہی کی قیمتوں کے علاوہ ان کامعیاربھی چیک کیاجائے۔