عجیب بات ہے کہ آج کل ہر جگہ ایک ہی بات دیکھنے کو ملتی ہے کہ لوگوں نے موٹاپے سے پریشان ہو کر اﷲ پاک کی دی ہوی نعمتوں کو چھوڑ دیا ہے۔ جس طرح سے کینسر جدید دور کا خطرناک مرض ہے اس ہی طرح موٹاپا بھی آج کے دور کا اہم ترین مرض بن گیا ہے جو دن بہ دن تیزی پکڑ رہا ہے۔ اس ضمن میں یورپ کے سلمنگ سینٹر جو کہ پاکستاں کے ہر شہر میں رواج پا چکے ہیں، یہ سینٹر ورزشوں کے ساتھ ساتھ کھانے کے لئے ادویات بھی استعمال کرواتے ہیںجوصحت کے لئے مضر ہے اگر ہم بچپن اورجوانی سے اپنی صحت کا خیا ل رکھیںغذا کے استعمال میں توازن ،چہل قدمی اورورزش کو معمول بنالیں تو مٹاپا سمیت بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔اریبہ بیگ،کراچی
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024