ٹینس رینکنگ، رافیل نڈال نے راجر فیڈرر سے ٹاپ پوزیشن چھین لی
پیرس (سپورٹس ڈیسک )ٹینس کی عالمی رینکنگ میں ہسپانوی سٹار رافیل نڈال نے مینز سنگلز میں راجر فیڈرر سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، جان اسنر 8 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ ویمنز سنگلز میں سیمونہ ہالیپ بدستور سرفہرست ہیں، سیلونی سٹیفنز نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔