امریکہ دوسروں سے مطالبہ کی بجائے اپنےہاں دہشتگردی کیخلاف ڈومور کرے‘ قائمہ کمیٹی
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) سینیٹ مجلس قائمہ برائے داخلہ کے اجلاس مےں سینیٹر سراج الحق کے پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل2017اورسینیٹر محمد جاوید عباسی کے تنخواہوں کی ادائیگی کے ترمیمی بل2017 کی منظوری دے دی گئی ۔سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کے انصاف کی خرابی کے ترمیمی بل 2017پر مزیدتحقیق کے بعد بحث کی جائے گی اجلاس مےں مطالبہ کےا گےا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں دہشتگردی کے خلاف ڈومور کرے نہ کہ دوسروں سے مطالبہ کیا جائے بلوچستان میں نئی قائم ہونےوالی چوکی گڑھن سے شہریوں کی تکالیف کا جائزہ لینے کے لیے سینیٹرز کرنل (ر)طاہر حسین مشہدی ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ حافظ سینیٹر حمداللہ خصوصی ممبر ہوں گے ۔ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری دورے میں شامل ہوں گے۔ ممتا ز شاعر احمد فرازمرحوم کے گھر سے چوری ہونے والے میڈلز دوبارہ بنواکر کمیٹی چیئرمین نے سینیٹر شبلی فراز کے حوالے کر دئےے ۔ جمعہ کو سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر رحمان ملککی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ جس میں سینیٹر ز کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی ، محمد جاوید عباسی ، سید شبلی فراز ، محمد اعظم خان سواتی ،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، اسراللہ زہری ،حافظ حمد اللہ، داو¿د خان اچکزئی ، سجاد طوری ، ایم این اے ساجد طوری کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال وزارت قانون ، وزارت داخلہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کے اطمینان کے بغیر کسی تر ک شہری کو نہ نکالا جائے واپس جانے والے ترک شہریوں کی تعداد بمعہ تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں،آئی جی پولیس اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے احمد نورانی اور ڈرائیور کی بنک سے سہروردی روڈ پہنچنے اور حملے میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل کی کڑیاںمل گئی ہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ معاملے کی خود نگرانی کررہے ہیں ۔تفتیش سے کمیٹی کو مکمل تفصیل سے آگاہ رکھیں گے۔چیئرمین کمیٹی عبدالرحمن ملک نے نیویارک میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی جہاں بھی ہو قابل مذمت ہے۔چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے صحافی احمد نورانی پر حملے کے حوالے سے کہا کہ ایسے واقعات دن دھاڑے اسلام آباد میں ہونا قابل تشویش ہے ۔ احمد نورانی نہیں پوری صحافت پر حملہ کیا گیا ہے کمیٹی نے علامہ محمد نواز عرفانی کے قتل کیس کی رپورٹ مانگ لی۔آئی جی اسلام آباد کوپابند کیا گیا کہ سینیٹر سجاد طوری ، ایم این اے ساجد طوری کو مقدمے کی پیش رفت کے بارے میںآگاہ کرنے کے علاوہ کمیٹی کو بھی رپورٹ دی جائے۔