سیکٹر جی سیون ٹو سے نوجوان کی گردن کٹی نعش برآمد
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ آبپارہ کے سیکٹر جی سیون ٹو میں نوجوان کی گردن کٹی نعش برآمد کر لی گئی پولیس نے نعش پولی کلینک منتقل کردی پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت عدنان مسیح کے نام سے ہوئی ہے جسے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کرکے قتل کیا گیا ایس ایچ او خالد اعوان نے بتایا کہ کچی آبادی66 کوارٹر کے قریب خون آلود پڑی نعش کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی جسے بیدردی سے قتل کیا گیا تھا ادھرتھانہ ترنول کے علاقے ڈورا گائوں کے قریب ریلوے پھاٹک سے ایک شخص کی نعش برآمد کر لی گئی ایس ایچ او سجاد بخاری نے بتایا کہ متوفی نشے کا عادی تھا ۔