نوائے وقت سرورس
پیر سید فقیر محمد شاہ گیلانی کا سالانہ شروع
فتح جنگ ،مٹھیال(نامہ نگاران ) دربار عالیہ چورہ شریف میںپیر سید فقیر محمد شاہ گیلانی کا سالانہ دوروزہ عرس مبارک سجادہ نشین پیر سید شبیر علی شاہ کی زیر صدارت آج ہفتہ سے شروع ہورہا ہے جبکہ اختتامی دعا کل اتوار 5نومبر کو ہوگی عرس مبارک میں ملک بھر سے مشائخ عظام، علماء کرام اورعقیدت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کریگی ۔
محمد ثاقب کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
کلرسیداں(نامہ نگار)ڈھوک آہیر کے محمد ثاقب کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میرگالہ خالصہ میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین سید راحت علی شاہ ،حاجی محمد صدیق،ملک تیفور احمد ،چوہدری امتیاز حسین ،سید صغیر حسین شاہ ترمذی ،حافظ عبدالرئوف،مسعود بھٹی،ٹھیکیدار ظہیر ،بابو عبدالحق اور دیگر نے شرکت کی۔
مبارکباد
کھیوڑہ(نامہ نگار)راجہ عتیق الرحمن جنجوعہ کو پنڈ دادنخان ویلفیئر سو سائٹی اسلام آبادI-9مرکز کے انتخابات میں بھی جنرل سیکر ٹری منتخب ہو نے پر اور خلیل سلار کو صدر منتخب ہونے اور پوری نو منتخب کابینہ کو یو نس شہباز،سف ناز ،چو ہدری اختر ارائیں صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخا ن،ملک نیئر اعوان صدر الیکٹرانک میڈیا تحصیل پنڈد ادنخان ،سر پرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان الحاج ریاض ، چیئر مین الیکٹرانک میڈیا حاجی ظہیر اعوان اور صحافیوں کی کثیر تعد ادنے مبارکباد دی۔
ذوالفقار جعفری انجمن سجادیہ کے صدر منتخب
ڈھڈیال(نامہ نگار) ذوالفقار علی جعفری انجمن سجادیہ کے صدر منتخب ہو گئے انجمن سجادیہ( رجسٹرڈ ڈھڈیال) کے اراکین کا اہم اجلاس ذوالفقار علی کی اقامت گاہ محلہ سجادیہ میں منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پردرج ذیل عہداروں کا چنائو کیا گیا سرپرست اعلی شیخ ساجد محمود ،صدر ذولفقار علی جعفری، نائب صدر کامران صغیر، جنرل سیکرٹری سہیل ندیم، ملک عبد القیوم،نثارحیدر،اور انتظامیہ سیکرٹری بابر علی، سخاوت حسین کو منتخب کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار شکیل احمد کا تبادلہ
کہوٹہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار شکیل احمد کا تبادلہ کہوٹہ میں نئے ایس ایچ او تعینات۔سردار شکیل احمد کا تبادلہ روالپنڈی میں کر دیا گیا جن کی جگہ نئے ایس ایچ او بشارت عباسی کو کہوٹہ میں تعینات کر دیا گیا جہنوں نے چارج سنبھال لیا ۔ عوام علاقہ نے نئے آنے والے ایس ایش او بشارت عباسی کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کے وہ منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کر کے اس علاقہ کو جرائم سے پاک کریں گے ۔
مجلس عزاء
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیگم و دختران علامہ آغا السید محمد ابو الحسن موسوی کے زیر اہتمام حضرت بی بی سیدہ سکینہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلہ میں مجلس عزاء برائے خواتین 14 صفر المظفر بمطابق 4 نومبر بروز ہفتہ شام 5 بجے بیت الزہراؑ 494 سٹریٹ 106 سیکٹر I-8/4 اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔
٭۔ انجمن دختران اسلام‘ ام البنین ڈبلیو ایف‘ گرلز گائیڈ اور سکینہ جنریشن کے زیر اہتمام مجلس عزا بسلسلہ عشرہ اسیران کربلا مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد میں 14 صفر بروز ہفتہ 10 بجے صبح منعقد ہو گی۔
ماہانہ محفل گیارہویں شریف
راولپنڈی (پ ر) 5 نومبر بروز اتوار بعدنماز مغرب تا رات 9 بجے تک ایک عظیم الشان ماہانہ محفل گیارہویں شریف آستانہ عالیہ محمدیہ غوثیہ مجدیہ چشتیہ کوہ قاف شریف پر منعقد کی جا رہی ہے جس میں خصوصی خطاب و دعا پیر پنجر سرکار و محمد بشیر بادری کریں گے۔ نعت شریف خلیفہ امجد حسین قلندری مجددی سیالکوٹ‘ حسن بلال پڑھیں گے جبکہ حکیم صاحبزادہ والاشان صاحبزادہ کامل علی المعروف کامل پیر تلاوت قرآن حکیم کریں گے اور ختم شریف بھی پڑھیں گے۔
راجہ رزاق کی وفات پر اظہار تعزیت
کلرسیداں (نیوز ڈیسک) یونین کونسل بلاکھر کے گاؤں دھمالی چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی حاجی نصیر کے چچا سسر راجہ رزاق کی وفات پر اظہار تعزیت‘ سماجی رہنما خان شبیر خان آف دوبیرن کلاں شیخ حسن سرائیکی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی راجہ محمد ایوب صدر مسلم لیگ واہ کینٹ راجہ محمد صابر صدر انجمن پٹواریاں راولپنڈی ڈویژن کونسلر دھمالی راجہ عصمت اللہ نمبردار راجہ نصر اللہ کونسلر راجہ افتخار وزیر کونسلر راجہ شکیل راجہ عبد المجید سابق نائب ناظم مرزا عبد الرحمان کونسلر راجہ عاصم صدیق کونسلر راجہ طفیل سابق کونسلر راجہ رزاق سابق کونسلر چودھری رشید سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد صابر ماسٹر رشید خان عزیز مغل راجہ محمد صادق سابق کونسلر چودھری محمد رفیق گجر الطاف بٹ راجہ افتخار بھٹو عبد الواحد میر اور سردار عارف نے راجہ رزاق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
نیو صدیق پبلک سکول میں آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش آج ہو گی
راولپنڈی (پ ر) نیو صدیق سیکنڈری سکول سٹیلائٹ ٹاؤن میں چلڈرن آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش آج بروز ہفتہ صبح 9 بجے ہو گی۔ منتظم اعلیٰ ڈاکٹر حسن ظہور عباسی کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف اور دیگر زعماء شہر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔