ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 9کروڑ ڈالر کی کمی
کراچی(کامرس رپورٹر) ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 9کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے9کروڑ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت کم ہوکر 19 ارب 84کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9کروڑ 50لاکھ ڈالر کمی کے بعد 13ارب 84 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 99کروڑ ڈالر ریکارڈ کیے گئے جبکہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 19ارب 84کروڑ ڈالر پر آگئی ہے۔