شائستہ سہیل کی جانب سے ’’اپنا گھر ‘‘ کے یتیم و لاوارث بچوں کیلئے ظہرانہ
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر ) کیبنٹ ڈویژن کی سیکریٹری شائستہ سہیل نے انجمن فیض الاسلام کے رہائشی ’’اپنا گھر ‘‘ کے یتیم و لاوارث بچوں کیلئے اپنی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے ’’ اپنا گھر ‘‘ فیض آباد مرکز کے رہائشی بچوں کو کھانا بھجوایا جس پر انجمن فیض الاسلام کی مجلس منتظمہ کے اراکین ، صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں ، نائب صدر (سنئیر)ڈاکٹر ریاض احمد ، نائب صدر انجنئیر عبدالررزاق ، جنرل سیکریٹری راجا فتح خان ، سیکریٹری نشر و اشاعت محمد بدر منیر اور دیگر نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ دریں اثناء صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں نے انجمن کے سالانہ بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام اراکین مجلس عاملہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اجلاس میں شرکت کرکے اپنی قیمتی آراء دیں اور متفقہ طور پر بجٹ پاس کیا ۔ صدر انجمن نے کہا کہ انجمن کی فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے اراکین مجلس عاملہ اپنا قیمتی وقت اور آراء انجمن کی مجلس منتظمہ کو دیں ۔