ایف بی آر نے گریڈ 20 اور 21 کے 7 افسروں کو تبدیل کر دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 21 اور 20 کے 7 افسروں کو تبدیل کر دیا۔ گریڈ 21 کے جن افسروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میں نوشاد علی خان کو ممبر ایف بی آر‘ حبیب اﷲ خان کو چیف کمشنر ایل ٹی یو اسلام آباد ‘ مصطفیٰ سجاد حسن کو چیف کمشنر آئی۔ ٹی۔ او اسلام آباد‘ ذوالقرنین ترمذی کو ممبر ایف بی آر‘ گریڈ 20 کے جن افسروں کا تبادلہ کیا گیا ان میں عاصم احمد شامل ہیں۔کو چیف کمشنر ایل ٹی یو لاہور‘ بشیر اﷲ خان کو چیف کمشنر آر ٹی او سرگودھا‘ زبیر بلال کو آر ٹی او ملتان کے چیف کمشنر کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 کے 55 افسروں کا پروبیشن پریڈ ختم کر دیا گیا۔