اولیاء کرام نے انسانیت سے محبت اور خدمت کا درس دیا:ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی وحضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات نے انسانیت کو راہ دکھائی۔ اولیاء نے انسانیت سے محبت‘ علم پھیلانے اور خدمت کا درس دیا۔ اللہ کے نیک بندے ہمیشہ رسول کریمؐ کی سنت پر کاربند رہے۔ ان کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ برصغیر میں اسلام اولیاء کرام نے محبت اور اپنے طرز عمل سے پھیلایا۔ اولیاء کرام کے آستانے آج بھی سرچشمہ فیض ہیں۔ ان کی تعلیمات پر عمل سے ہم دہشت گردی سمیت تمام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔