کوئٹہ بارودی سرنگ دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ریڈ الرٹ
لاہور (نامہ نگار) کوئٹہ میں بارودی سرنگ دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔ لاہور اور گردونواح میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں کو چوکنے رہنے کے بارے میں وائرلیس پر بار بار پیغام نشرکیا جاتا رہا ہے۔ پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دفاتر کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔