ایف بی آئی نے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی، پہلی بار کیوبا کی خاتون کا نام بھی شامل
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے ایک خاتون سمیت انتہائی مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلی مرتبہ جس خاتون کا نام بھی شامل کیا گیا ہے اس کی گرفتاری کےلئے 20 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق مذکورہ خاتون کا نام جونی کرسمرڈ ہے اور اس کا تعلق کیوبا سے ہے ،اس پر الزام ہے کہ اس نے 1973ءمیں ایک پولیس افسر کو قتل کیا تھا۔