سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ، جن کی پولیس کی تحویل میں موت کے بعد ملک بھر میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، کا کورونا وایرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہینیپین کاونٹی میڈیکل ایگزیمینر کی رپورٹ کے مطابق ان میں اپریل 3 کو وایرس کی تشخیص ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق چونکہ وائرس کا جینیاتی کوڈ انسان میں انفیکشن کے ختم ہونے کے بعد بھی موجود ہو سکتا ہے لہذایہ ممکن ہے کہ جارج میں وائرس کی علامات نہیں تھیں لیکن وہ پہلے ہونے والے انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے تھے۔ڈاکٹر ماییکل بیڈن نیو یارک کے سابق میّیکل اگزیمینر رہ چکے ہیں اور جارج کے خاندان کے کہنے پر انھوں نے ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا تھا۔ تاہم ان کے مطابق حکام نے انھیں جارج کے مثبت کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نہیں بتایا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024