سپیکروڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو مبارکباد
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے عہدیداران صدر پرویز ملک، جنرل سیکرٹری عمران نذیر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری توصیف شاہ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ سعد فرخ اور وزیراعلی پنجاب کے سابق کوآرڈینیٹر عثمان تنویر بٹ نے پنجاب اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر رانا اقبال خاں اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر شیر علی گورچانی کو مبارکباد دی ہے۔