اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی بجٹ میں ایچ ای سی کے لئے 40 ارب اور صحت کے لئے 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رضاکارانہ طور پر صحت کے شعبہ میں حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام‘ لیڈی ہیلتھ ورکرز‘ بنیادی صحت کے پروگرام اور زچہ و بچہ کی صحت کے قومی پروگرام جیسے قومی منصوبوں کے لئے 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بہبود آبادی کے پروگرام کے لئے بھی وفاقی حکومت 4 ارب روپے فراہم کرے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں ایچ ای سی وفاقی حکومت کی مالیاتی ذمہ داری رہے گی اور اس کے تمام جاری اخراجات اور ترقیاتی پروگراموں کے لئے 40 ارب روپے وقف کئے گئے ہیں۔ ایچ ای سی کے لئے 14 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
تعلیم / صحت
تعلیم / صحت