المحمدیہ سٹوڈنٹس کا امریکی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان نے امریکہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ 5جنوری جمعرات کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ احتجاجی مظاہروں میں المحمدیہ سٹوڈنٹس سمیت متحدہ طلباء محاذ میں شامل دیگر طلباء تنظیموں کے رہنماء خطاب کریں گے۔