مسلم لیگ ن کی پالیسیاں ملک و قوم کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہیں: محمود الرشید
لاہور (خصوصی رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو د الر شید نے کہا ہے کہ(ن) لیگی حکو مت کی پا لیساں ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے ‘ قومی اداروں کی نجکاری ملک کو معاشی طور پر توڑنے کی سازش ہے ‘تحر یک انصاف قومی اداروں کی نجکاری کیخلاف پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر شدید احتجاج کر یگی‘ عوامی مسائل کے حل اور عوام کو مضبوط کر نے کیلئے بلدیاتی انتخابات ناگزیز ہوچکے ہیں‘ کسی کو پاکستان کو کمزور کر نے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حکمران ’’اتفاق فائو نڈری ‘‘ کے علاوہ کسی بھی معاشی ادارے کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا اسی وجہ سے پی آئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری کر نے پر بضد ہے مگر حکمرانوں کا ایسا اقدام ملک کو معاشی طور پر توڑنے کی ساز ش ہے۔