مجلس وحدت المسلمین کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج‘ مختلف شہروں میں مظاہرے
مجلس وحدت المسلمین کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج‘ مختلف شہروں میں مظاہرے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر کی اپیل پر ملک میں جاری ٹارگٹ کیخلاف پاکستان سمیت لندن میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ لاہور میں احتجاجی مظاہرہ پریس کلب لاہور کے سامنے ہوا جس کی قیادت علامہ امتیاز کاظمی نے کی مظاہرے میں علامہ حمد اقبال رضوی، علامہ سید جعفر موسوی سمیت دیگر رہنما¶ں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جعفر موسوی نے کہا کہ پاکستان میں منظم منصوبہ بندی کیساتھ ہمارے خلاف محاذ بنایا جا رہا ہے۔