معروف شاعر شہاب صفدر کے سسر ڈیرہ میں انتقال کر گئے
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف شاعر شہاب صفدر کے سسر گزشتہ شب ڈیرہ میں انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے چورہ نزد بلوٹ شریف ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی جائے گی۔ملک بھر کے ادبی حلقوں نے شہاب صفدر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔