میٹروبس کے باوجود لاہور میں ٹریفک کے مسائل پر قابو نہ پایا جا سکا: افضل گجر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر افضل گجر نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود فیروز پور روڈ پر ٹریفک کے مسائل حل نہیں ہوئے، مختلف مقامات پر ٹریفک جام رہتی ہے، اب ناکام پلان کو دہراتے ہوئے اورنج لائن کی کامیابی کیلئے 7 روٹس کی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جو ظلم ہے، مزید روٹس بند کرنے سے نہ صرف ہزاروں خاندان بے روزگار ہونگے بلکہ شہر کی سفری ضروریات پوری نہیں ہونگی۔