اسلام آباد:پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے فارغ کردیا۔
ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی ندیم نذیر کوایل این جی سپلائرزکواضافی ادائیگیوں کےالزام پرہٹایا گیا،معاملے پر تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے،پیٹرولیم ڈویژن کی ذیلی کمپنی جی ایچ پی ایل کےسی ای اومسعود نبی کمیٹی کےسربراہ ہیں جبکہ مسعودنبی کو ہی پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کا اضافی چارج بھی دیا گیاہے۔
ترجمان پیٹرولیم ڈیژن نے مزید کہا کہ کتنی اضافی ادائیگیاں کی گئیں اصل رقم تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024