معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں۔اداکارہ نے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے دی۔نادیہ حسین نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک کوئی سنجیدہ علامات نہیں ہیں 2 دن سے بخار تھا باقی سب ٹھیک ہے۔اداکارہ نے مداحوں سے دعاﺅں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔ واضح رہے کورونا وائرس کی چوتھی لہر پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی اداکاروں کو متاثر کرچکی ہے جن میں اداکار فیصل قریشی، زرنش خان، سنبل اقبال، اشنا شاہ اور عدنان صدیقی شامل ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024