کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیاجائے: اسلم فاروقی
کراچی(نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی نمائندہ و سماجی حقوق کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کے لواحقین کو مالی معاوضہ دینے کا فی الفور اعلان کیا جائے اور مرنے والوں کاڈیٹا بمعہ فائل فوٹو مکمل تفصیل کے ساتھ منظر عام پر
لایا جائے تاکہ صورت حال صحیح طور پر واضح ہو اور قوم کے ذہنوں سے شک وشبہات ختم ہو ں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق بے شمار باتیں سامنے آرہی ہیں بعض دانشور وںا ورحالات پر تجزیہ کرنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ کورونا کا خوف پید اکرکے عالمی سپر طاقتیں اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش میںمصروف ہیں اور اس سارے ناپاک کھیل میں عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کے بغل گیر بچے کا نام آرہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی