جیلوں میں قید بچوں اور عورتوں کی حالت بہتر بنا ئی جا ئے ، طاہر شہباز
اسلام آباد( خبرنگار)و فا قی محتسب سید طا ہر شہبا ز نے کہا ہے کہ پا کستانی جیلوں میں قید بچوں اور عورتوں کی حالت انتہا ئی ناگفتہ بہہ ہے جو فوری طور پر بہتر بنا ئی جا نی چا ہیے ۔ وفاقی محتسب کے مقرر کردہ نیشنل چلڈرن کمشنر نے یو نیسف کے تعا ون سے سینٹرل جیل کو ئٹہ ، ہر ی پور جیل، فیصل آباد بو رسٹل جیل اور سینٹر ل جیل کرا چی کی حا لت بہتر بنا نے کیلئے ایک پرو جیکٹ شرو ع کیا ہے جس کے تحت ان جیلوں میں قیدیوں کو تما م ضر وری بنیا دی سہو لیا ت فرا ہم کی جا ئیں گی۔ وفاقی محتسب گز شتہ روز نیشنل چلڈرن کمشنر کے زیر اہتمام ایک اجلا س سے خطا ب کر رہے تھے۔اجلا س میں وفاقی محتسب سید طا ہر شہبا ز ،بلو چستا ن اسمبلی کی سپیکر راحیلہ درانی، وفاقی محتسب کے سیکر ٹری محمد اصغر چو ہدری،نیشنل چلڈرن کمشنر اعجا ز احمد قر یشی ، وفاقی محتسب کی ایڈوائزر ڈاکٹر رانیہ احسن ، شا ہین عتیق الر حما ن، ضیا ء اعوان ایڈووکیٹ ، یو نیو رسٹیوں کے سر برا ہان ، سر کا ری اداروں کے اعلی افسران، مخیر حضرات اور سول سو سا ئٹی کے نما یا ں افراد نے شرکت کی۔