وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ برآمدات کے شعبے میں مراعات وقت کی ضرورت ہیں, برآمداتی پیکج میں بہتری کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے تجارت اور برآمدات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا .اسلام آباد میں ہونیو الے اس اجلاس میں برآمدات میں اضافے کے لیے وزیر اعظم پیکج کا جائزہ لیا گیا .اجلاس میں پیکج کے تحت برآمدات میں اضافے کے لیے مذید تجاویز پر غور ہوا .اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیکج کے تحت گزشتہ تین ماہ میں ملکی برآمدات میں دس فیصد اضافہ ہوا. وزارت تجارت کی جانب سے برآمدکنندگان کی طرف سے تیار کی گئی تجاویز پر بریفنگ دی گئی .بریفنگ میں بتایا گیا کہ تجاویز کی تیار میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے بھی تجاویز لی گئیں .اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ وقت کے ساتھ کاروباری لاگت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے, برآمد کنندگان کے لیے مراعات کے ذریعے اس معاملے کو حل کرنے کی ضرورت ہے, برآمدی پیکج میں مذید بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کی ضرورت ہے. وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزارت تجارت حتمی تجاویز ای سی سی میں پیش کریں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024