اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ حواس باختہ ملک دشمن اورامن دشمن عناصر اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ امید ہے کہ حکومتی اقدامات سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئیگی اس امر کا اظہار انھوں نے جامعہ زبیریہ،دیرکالونی دھماکے میں زخمیوں کی منگل کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے شہدا کی بلنددرجات،لواحقین کیلئے صبروجمیل اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعاکی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر اسدقیصرنے کہاکہ جامعہ زبیریہ میں سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایسے فعل کے مرتکب افرادمسلمان توکیاانسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں،ہم امن کے داعی ہیں اورامن کاجھنڈالہراکر رہیں گے،ایسے عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ انھوں نے کہا کہ قوم،مسلح افواج اوردیگر سیکورٹی اداروں کی قربانی کی بدولت آج وطن عزیزمیں امن کاقیام ممکن ہواہے،اس چمن کی آبیار ی ہمارے جوانوں نے اپنے خون سے کی ہے۔
اغیارپاکستان اورافغانستان میں امن کے عمل کومتاثرکرنے کے ناکام کوشش کررہاہے مگرانشا اللہ عوام کے تعاون اورمسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت اغیاراپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان اورافغانستان میں امن کاعمل دشمن کے آنکھوں میں کانٹے کی مانند چُب رہاہے۔ آج افغانستان کے عوام بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں امن کی طرف جاناہے،یہ خطہ گزشتہ چار دہائیوں سے دہشت گردی کاشکارہے۔سپیکرقومی اسمبلی نے کابل، افغانستان میں یورنیورسٹی پرحملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حواس باختہ ملک دشمن اورامن دشمن عناصر پاکستان اورافغانستان کے درمیان ایسے مذموم عزائم سے فاصلے پیداکرناچاہتاہے مگرانشا اللہ دشمن ان عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ امیدکرتے ہیں کہ حکومتی اقدامات سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئیگی۔بعدازاں سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان سے بھی وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔