شہبازشریف اور حمزہ کو بکتر بند گاڑیوں میں لانے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے: مریم اورنگزیب
لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑیوں میں لانے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے ، حکمران اپنی گھٹیا سیاست کے لئے اداروں کو استعمال کر رہے ہیں ،35 سال سے مسلم لیگ (ن)متحد تھی اور ہے،گلگت بلتستان میں دھاندلی شروع ہو گئی ہے، وہاں وفاقی وزرا ء دورے کر رہے ہیں اور وزیراعظم پیکج کا اعلان کر رہے ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے عظمی بخاری کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سلیکٹڈ ووٹ چور کی جانب سے احتساب عدالت میں دہشت گردی کی گئی۔