بی پی ایل میں شرکت غیر یقینی، کھلنا نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد سے معاہدہ ختم کر دیا
ملتان(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ انہوں نے بی پی ایل کی ٹیم کھلنا سے معاہدہ کیا تھا، تاہم ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان سے مشروط کر دی گئی اور اس غیر یقینی صورتحال میں کھلنا نے سرفراز احمد سے معاہدہ ختم کر دیا جس سے انہیں 40 سے 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔