حلف نامہ ترمیم: راجہ ظفرالحق نے سازش کا اعتراف کیا‘ غدار بے نقاب نہیں کئے: حامد رضا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل جمعہ 3 نومبر کو ملک بھر میں ’’یوم ختم نبوت ‘‘ منائے گی۔ سنیٹر راجہ ظفرالحق نے ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کی سازش کا اعتراف کیا ہے لیکن اس کے باوجود ختم نبوت کے غداروں کو بے نقاب نہیں کیا جا رہا۔