پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد :ایاز میمن موتی والا
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن و بانی "عام آدمی پاکستان " ایا زمیمن موتی والا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ تا جر الائنس ملک بھر کے تاجرو ں کو احتجاج کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری کو فوری واپس لے وہ ڈیفنس آفس میں تاجربرادری کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔