نواز‘ شہباز شریف کی والد ہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں
لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی والدہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز امارات ائر لائنز کی پرواز ای کے 621کے ذریعے لاہور پہنچ گئیں۔ ان کے پوتے اور نواسے ائرپورٹ پر انہیں لینے کیلئے آئے تھے۔ ائرپورٹ سے وہ ان کے ہمراہ جاتی عمرہ چلی گئیں۔