نیب کا دہرا رویہ سب نے دیکھ لیا، ناصر حسین شاہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نیب کا دہرا رویہ سب نے دیکھ لیا، پیپلز پارٹی سے الگ ہے اور ن لیگ سے الگ ہے۔ایم کیوایم پاکستان کوجلسے کی اجازت نہ دینے کا تاثر غلط ہے،ایساکچھ نہیں ایم کیوایم پاکستان کوصرف ایشوزبنانے ہوتے ہیں فاروق ستارعجیب باتیں کرتے ہیں فاروق ستار کواجازت دینے سے انکارنہیں کیا انہیں اجازت دے دی ہے ۔وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ مردم شماری کے نتائج پر ہمیں بھی اعتراض ہے اور ہم بھی احتجاج کررہے ہیں ایم کیوایم والے جلسے کی اجازت کو مسئلہ بلاوجہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی پیرصاحب پگاراکی عزت اوراحترام کرتے ہیں، مگر جی ڈی اے کو ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے کسی ممبرکانام ای سی ایل میں نہیں ڈالاگیا نیب کادہرارویہ ہے،پیپلزپارٹی سے الگ اورن لیگ سے الگ ہے ۔نواز شریف کس شاہانہ انداز سے آئے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارسرکاری دورے پرہیں یاعلاج کرانے گئے ہیں کچھ پتہ نہیں ہے انہیں پروٹوکول دیا جارہا ہے۔
ناصر حسین شاہ