امریکہ میں پاکستان کے سفیراسدایم خان نے کہاہے کہ حکومت نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اوراس سلسلے میں نئی ویزہ پالیسی کااعلان ایک اہم اقدام ہے۔وہ ہیوسٹن میں مقیم پاکستانیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ انہوں نے زوردیاکہ انہیں پاکستان میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024