مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سےبرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اسلام آباد میں ملاقات کی اوردوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔معاشی سرگرمیوں میں تیزی کیلئے کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ۔
مشیر تجارت نے کہا کہ برٹش ایئر ویز اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان کے لئے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔برطانوی ہوا باز ادارے کا پاکستان میں اپنے آپریشنز کا دوبارہ شروع کرنا غیرملکی سرما یہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتاہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024