کمشنر لاہور کا ایم ایم اے کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار
لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل نے ایم ایم اے (متحدہ مجلس عمل) کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایم ایم اے کے وفد نے گزشتہ روز کمشنر لاہور سے ملاقات کی اور یہ تحریری درخواست دی کہ 13 مئی کو مینارپاکستان پر جلسہ کی اجازت دی جائے۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان اب ایک تاریخی پارک بنایا جا چکا ہے۔ تاہم ایم ایم اے رہنماﺅں کا م¶قف تھا کہ اجازت ملے نہ ملے جلسہ مینار پاکستان پر ہی ہو گا۔
جلسہ ایم ایم اے