افراط زر میں اضافہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اپریل میں افراط زر میں 4.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ اپریل 2016 ءکے تناظر میں ریکارڈ کیا گیا اور اس کی وجہ تیل کی قیمتوں میں سکیل اضافہ ہے۔ شماریات بیورو کے مطابق مارچ 2017 ءکے مقابلہ میں اپریل میں افراط زر کی شرح میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ جولائی سے اپریل تک کے عرصہ میں گزشتہ سال کے اسی معیاد کے مقابلہ میں 4.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصہ میں تمباکو اور بیوریجز کی قیمتوں میں 11.24 فیصد اضافہ ہوا۔ کلاتھ‘ فٹ وئر کی قیمت 3.4 فیصد بڑھی۔ تازہ سبزیوں کی قیمت 20.64 فیصد بڑھی۔