کلری اسٹار بینیفیٹ فٹبال ٹورنامنٹ بغداد اسپورٹس پری کوارٹر فائنل میں
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آل کراچی کلری اسٹار کلب بینیفیٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں بغداد اسپورٹس نے ینگ ہلال کو 4-1 گول کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلیئے کوالیفائی کیا ۔بغداد اسپورٹس کی جانب سے پانچویں منٹ میں شاھنواز اڑتیسویں منٹ میں زبیر نے ایک ایک گول اٹھارہ اور ساٹھویں منٹ میں وسیم نے دو گول جب کہ ینگ ہلال کا واحد گول انسٹھویں منٹ میں عاطف نے بنایا۔آج کراچی محمڈن اور ماریپور بلوچ مدمقابل ہونگے۔