مکرمی! سگریٹ کے مقابلے میں شیشے کا استعمال تقریباً 400 گنازیادہ خطرناک ہوسکتا ہے ایک شیشہ 18 سگریٹ پینے کے برابر ہے شیشے کے ایک کش کے دھوئیں میں 500 سے زائد کیمیکل ہوتے ہیں جن میں 100 سے زائد کیمیکل سرطان کا باعت بن سکتے ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق سگریٹ پینے والوں کے مقابلے میں شیشہ پینے والوں کے پھیپھڑوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ شیشہ سموکنگ جو کہ آجکل کے نوجوانوں کے لئے ایک تفریح ہے وہ کہیں ان کے لئے جان لیوانہ بن جائے اس لیے شیشہ کیفے کو مستقل بین کردیا جائے۔ والدین اور اساتذہ بھی بچوں اور طالب علموں کواس بُری لت سے دور رکھنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ (ماہین چوہدری۔ لاہور)
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024