سپورٹس بورڈ پنجاب نے جونیئر بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس، ہاکی ٹیموں کا انتخاب کر لیا

03 مئی 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹرائلز کے بعدبین الصوبائی یوتھ گیمز کیلئے پنجاب کی جونیئر بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ہاکی ٹیموں کا انتخاب کر لیا ۔یوتھ گیمز  میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے انتحاب کے لئے ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور سپورٹس بورڈ پنجاب جمنیزیم ہال میں ہوئے۔ منتخب ٹیمیں پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ہونیوالی بین الصوبائی یوتھ گیمز میں شرکت کریں گی جن کے مقابلے ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔ بین الصوبائی گیمز میں پنجاب ، سندھ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے کھلاڑی حصہ لیں گے انڈر 14ہاکی ٹیم کے منتحب کھلاڑیوں میں گول کیپر وقار، عبدالرحمٰن، اسامہ، عبداللہ، وقاص، سبطین رضا، رضا اظہر، عاصم احمر علی، زین العابدین،سعد علی، بلال سہیل، ارسلان، عاطف، وقار، دانیال،عثمان، ارسل، ندیم، البصاربن سیف، محمد اسامہ، محمد کامران، معظم، سیف الرحمٰن، شیراز، ابرار، وقاص، حسنین، ارشد لیاقت، علی حمزہ، اسد علی، مہتاب شفیق، مبین شامل ہیں۔اسطرح انڈر 16گرلز بیڈمنٹن میں ٹرائلز کے بعد منتحب کی گئی ٹیم میں اقرائ، منہال طارق، امل،منیب، اقراء عباس، حرا منور، فردوس نوشین، سیدہ حمیل زیب، کائنات،فائزہ اور اقراء شامل ہیں جبکہ بوائز ٹیم  کے کھلاڑیوں میں احمد معظم،عبداللہ شفیع، محمد قاسم، راجہ ذوالقرنین حیدر، ابو معاذ، انیب ، احسن اقبال، انیس، سعد، رضا، اسد، احمد، معاذ اسلم منیب الرحمٰن  شامل ہیں۔ اسطرح سلیکشن کمیٹی نے ٹیبل ٹینس گرلز انڈر 16میں زینب ،خدیجہ شاہ، فاطمہ خان، سونیا، ظل ہما، رمشائ، طیبہ، عتیقہ، ماریہ خان اور ایمن کا انتحاب کیا۔ٹرائلز کے بعد میڈیا سے گفتگو میںڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی  کا کہنا تھاکہ۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والی انڈر 14سوئمنگ چیمپئن شپ 6سے 8مئی تک اسلام آباد میں ہو گی، کراچی ایتھلیٹکس کے مقابلوں کی میزبانی کریگا، جو 15سے 21مئی تک ہوں گے ،  بوائز تیکوانڈو کے مقابلے حیدر آباد میں منعقد ہوں گے جبکہ انڈر 14بوائز کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے جون کے پہلے ہفتے میں گلگت بلتستان میں ہونگے۔