جونیئر ڈیوس کپ فائنل کوالیفائنگ رائونڈ سنگاپور نے پاکستان کو شکست دیدی

03 مئی 2014

کوالالمپور(اے پی پی)جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا فائنل کوالیفائنگ رائونڈ میں سنگاپور نے پاکستان کو پلے آف میچ میں 3-0 سے شکست دے دی۔ ملائیشیا میں سنگاپور کے کھلاڑیوں نے پاکستان کو  3-0 سے ہرایا۔ پہلے سنگل مقابلے میں شرون فو نے  مدثر مرتضی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے شکست دی، دوسرے سنگل مقابلے میں شہید عالم نے پاکستانی  مزمل کو  6-1 اور 6-0 سے ہراکر ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی۔ ڈبل مقابلے میں شہید عالم اور ڈی گریتھارن پر مشتمل  جوڑی نے زاہد مجاہد اور مزمل  کی جوڑی کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔