نائیجریا میں بم دھماکہ 20 افراد ہلاک، 60 زخمی
ابوجا (آن لائن) نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے قریب خودکش دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ابوجا کے مضافاتی علاقے میں ایک چیک پوسٹ پرخودکش کاربم دھماکا کیا گیاجس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔دھماکے سے کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 14 اپریل کو بھی اسی علاقے میں ایک بس سٹیشن میں بم دھماکا کیاگیا تھا جس میں 75 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔