پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں پروفیشنل گروپ کامیاب‘ رحمن بھٹہ صدر‘ احسان اللہ بھٹی جنرل سیکرٹری‘ شہزاد ہ خالد نائب صدر منتخب
لاہور (نامہ نگار) پنجاب یونین آف جرنلسٹ (دستور) کے انتخابات میں پروفیشنل گروپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ رحمن بھٹہ صدر جبکہ احسان اللہ بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سینئر صحافی خواجہ فرخ سعید نے سرانجام دئیے جبکہ اراکین الیکشن کمیشن حامد ریاض ڈوگراورتاثیر مصطفی تھے۔ کامیاب ہونے والے دیگر امیدواروں میں نائب صدور میں شہزادہ خالد ، امتیاز احمد ، نبیل کھوکھر ، جوائنٹ سیکرٹریز میں شہباز چودھری ، میاں علی افضل ، عقیل انجم ، خزانچی عاصم جبکہ گورننگ باڈی میں طارق جمال ، محمد صابر اعوان ، محمد نعیم اسد نقوی ، تصور ہاشمی ، عباداللہ بابر بٹ ، ولی خان ، امتیاز احمد شاد ، عبداللہ کاکڑنے کامیابی حاصل کی۔پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں سینئر صحافیوںسعید آسی ، عابد تہامی ، نوید چودھری ،پرویز بشیر ، مقصود بٹ ، امتیاز راشد کے علاوہ پریس کلب کے سابقہ صدور محسن گورایہ ، معین اظہر اور پریس کلب کے موجودہ صدر اعظم چودھری ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، سینئر نائب صدر مجتبی باجوہ، نائب صدر شکیل سعید ، فنانس سیکرٹری احسان شوکت سمیت سینکڑوں صحافیوں نے شرکت کی اور شفاف انتخابی عمل کی تعریف کی ہے۔