کالام اور ناران کے سیاحتی مقامات پرریسکیو 1122 کے مراکز قائم کرنے کی منظوری
اسلام آباد (اے پی پی) خیبرپختونخوا حکومت نے کالام اور ناران کے سیاحتی مقامات پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو1122 کے مراکز قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ذرائع کے مطابق یہ مراکز دس کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جائیں گے۔